(آپ کو جنت عطا ہو ہے یہ بیٹی کی دعا)
از قلم: نہاں کششؔ
چشم نمدیدہ دلوں سے آرہی ہے یہ صدا
محترم استاد کی اللہ بخشے ہر خطا
ہم تلک علم و ہنر کو عمر بھر پہونچایا ہے
اس سے بہتر زندگی کا حق ادا ہو کیا بھلا
آپ کی تدریس اور طرز بیاں بھی خوب تھا
تشنگانِ علم و فن کو حوصلہ دیتے سدا
جیت لیتی تھی دلوں کو خوش مزاجی آپ کی
انکساری عاجزی بھی خوب رب نے کی عطا
خوش نصیبی ہے یہ میری آپ کی شاگرد ہوں
مشکلوں کو سہل کرنا آپ کی تھی یہ ادا
زندگی کے آخری دن بھی سفر میں آپ تھے
آپ کی ان خدمتوں کی آپ کو رب دے جزا
آپ کی ساری خطائیں لغزشیں بھی معاف ہوں
آپ پر سایہ فگن ہو رحمتوں کی اب ردا
بیٹی کہنا آپ کا ہرگز نہ بھولے گی کششؔ
آپ کو جنت عطا ہو ہے یہ بیٹی کی دعا
ماشاءاللہ نہایت ہی عمدہ👍👍 کیا خوب نظم لکھی ہے آپنے مولانا موصوف کے بارے میں۔ الله آپکو مزید ترقی عطا فرمائے۔
जवाब देंहटाएंبارک اللہ فی علمک و عملک اور ہمارے استاد محترم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین یا رب العالمین🤲