Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

गुरुवार, 10 फ़रवरी 2022

Aap mera gum meri aziiyat(taklif) nahi mahsoos kar skte (آپ میرا غم میری اذیت (تکیف) نہیں محسوس کر سکتے)

 آپ میرا غم میری اذیت نہیں محسوس کر سکتے



 از قلم:عیان ریحانؔ    

           آج کل ایک عجیب نفسیاتی عارضہ نظر آتا ہے۔ یہ نوجوانی کے اس انمول وقت کو بھرپور طور پر جینے کی بجائے خود پر ایک زبردستی کا بڑھاپا سا طاری کیئے رکھتے ہیں۔ کوئی بیٹھا پیچیدہ فلسفے بگھار رہا ہے،  کوئی رنج و الم کی تصویر بنی کسی دکھی آتما کی مانند بھٹکتا  پھر رہا ہے، کوئی مزاحیہ ترین لطائف میں سے بھی سسکتی انسانیت کے دکھ برآمد کررہا ہے اور کوئی کسی ٹھیلے پر بکتی کتاب "دو ہزار زخمی اشعار" میں سے شعر سنا سنا کر اپنے آپ میں جون ایلیاء بنا بیٹھا ہے۔ اگرعمر دریافت کر لو تو 21 سال، 19 سال، 23 سال اور باتیں دیکھو تو لگے مانو نا منہ میں دانت ہوں گے نا پیٹ میں آنت۔

         آپ میرا دکھ نہیں سمجھ سکتے، مجھے فلاں فلاں نے دھوکہ دیا، فلاں فلاں نے مجھے اس اندھیری راہ میں لا کھڑا کر دیا ہے، آپ میرا غم  میری اذیت نہیں محسوس کرسکتے، مجھ پہ جو حالات طاری ہیں وہ صرف میں ہی محسوس کرسکتا ہوں۔

کس نے کہا تم سے کہ یہ زندگی پرفیکٹ ہے ؟ یہاں سب کی اپنی اپنی اذیتیں اپنے اپنے امتحان ہیں اور یہ تمہاری سوچ ہے کہ تمہارے حالات دوسروں سے زیادہ خوفناک ہے۔ آنکھیں کھولو، خود کو حاصل بیشمار نعمتوں کو سوچو، اپنے اردگرد موجود دیگر افراد کی آزمائش کو دیکھو۔ بےاختیار تمہارے دل سے یہ صدا اٹھے گی ۔۔ "مانا کہ اس جہاں میں بکھرے ہزار غم ہیں؛ خود پر نظر جو پھیری واللہ بہت ہی کمہے"ابھی تو نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہے تم نے، ابھی تو زندگی شروع ہوئی ہے۔ ابھی سے ایساLOOSER ATTITUDE رکھو گے ؟ دوسروں سے ہمدردیاں بٹورو گے ؟ حالانکہ تم اپنی زندگی کے اس دور میں ہو، جہاں پہاڑ کو سرمہ بنا دو۔ مگر خود میں حوصلہ تو پیدا کرو،  کچھ کر دکھانے کی آگ تو لگائو۔ لیکن نہیں تمہیں تو غمگین رہنے کا چسکا لگ گیا ہے۔ دوسروں کو الزام دینا چھوڑ دو، ناموافق حالات کا شکوہ کرنا ترک کرو، حرام کام نا کرو مگر اپنی جوانی حلال میں رہتے ہوئے بھرپور جیو۔ کھل کر ہنسو، مسکرائو، گھومو، کھیلو، بچپنا کرو۔ بڈھے نہیں ہو تم ! ہم سب میں ایک  بچہ بیٹھا ہوتا ہے جو خوب مزہ کرنا چاہتا ہے۔ تم اس بچے کا گلا کیوں گھونٹ رہے ہو؟ کیوں اس ہار، لوزر، لو کونفیڈینس،کی نقاب میں اپنی نوجوانی کو ضائع کررہے ہو؟ عبادات ضرور کرو، علم دینی ہو یا دنیاوی ضرور حاصل کرو مگر پیارے اس سب کے دوران جینا مت بھولو۔

***

 


    

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹