ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
نام سے جن کے
ہم پہچانے جاتے ہیں
ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
جو خون جگر دیکر محنت سے کماتے ہیں
ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
باہر سے گرم لیکن اندر سے نرم ہوتے
ہم کو تو سلا دیتے پر خود ہیں وہ کم سوتے
کامل ہمیں کرنے میں جو جان لگاتے ہیں
ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
جو فکر میں بس میری دن رات لگے رہتے
ہو مشکل کیسی بھی ہنستے ہوئے وہ سہتے
جو اپنی سبھی خواہش بس ہم پر لٹاتے ہیں
ہاں
سچ ہے وہی
ہستی والد کہلاتے
ہیں
چھوڑی نہ کمی جس نے انسان
بنانے میں
ہر ممکن کوشش کی بس ہم کو ہنسانے
میں
روئے جو نہیں تب بھی جب آنسو آتے ہیں
ہاں
سچ ہے وہی
ہستی والد کہلاتے
ہیں
عمریں گئیں بڑھتی اور ہوتا گیا جو
بوڑھا
پر فکر ہوئ نہ کم
مشکل نہ ہوا پورا
جو ڈھلتی عمر میں بھی ہمت کو جٹاتے ہیں
ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
حالات اگر میرے قابو میں نہیں ہوتے
ہم ٹوٹ بھی جائیں گر وہ ہرگز نہیں ٹوٹے
کاندھوں پہ جو رکھ ہاتھوں ہمت کو بڑھاتے ہیں
ہاں سچ ہے
وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
دیدار محب جنکا شامل ہے عبادت میں
رتبہ ہے ملا جس کو دروازۂ جنت میں
اُف کہنا بھی جس کو رب گناہ بتاتے ہیں
ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
یا رب میری چھوٹی سی فریاد تو سن لینا
خوشیوں سے تو والد کے رنجوں کو بدل دینا
ریحان یہ
حسیں ہستی اک بار ہی آتے ہیں
ہاں سچ ہے وہی ہستی والد کہلاتے ہیں
٭٭٭
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹