تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
از
قلم : عیان ریحانؔ
جا رہا ہے تو راحت جہاں چھوڑ کر
میرے دل میں ادب کے نشاں چھوڑ کر
کر کے آخر زمانے کے آنکھوں کو تر
تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
کیا لکھوں مدح میں تیری راحت بھلا
قلب حیران ہے رب سے تو جب ملا
مضطرب مضطرب ہو گیا ہے جگر
تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
بادشاہ
ادب تو ہی تھا اس صدی
تیرے اشعار کی بات ہی اور تھی
داد دل سے میں دوں تیرے اشعار پر
تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
ہے نہیں ہند میں شاعروں کی کمی
تو الگ سب میں تھا تجھ سا کوئی نہیں
کون تجھ سا پڑھے ہر لفظ توڑ کر
تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
جو کہا تم نے تھا ملکیت ہو گئی
دم نکلتے ہی دو گز زمیں مل گئی
کیوں تیرا دل تھا ایسا کہ جیسے قمر
تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
آج آ ہی گیا وقت جب میں کہوں
اے خدا بخش دے آج راحت کو تو
ہے ریحانؔ کی دعا آج المختصر
تو گیا ہے ہمیں بے زباں چھوڑ کر
٭٭٭
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹