Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शनिवार, 26 फ़रवरी 2022

کرناٹک حجاب فیصلہ محفوظ Karnataka Hijab Faisla mahfuz

 کرناٹک حجاب تنازع: عدالت نے اپنافیصلہ محفوظ کرلیا*




واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق 

نگلور:کرناٹک ہائی کورٹ کی تین رکنی بنچ نے جمعرات کو حجاب تنازعہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے اس معاملے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔یہ حجاب تنازع کے سلسلے کی11ویں سماعت تھی،تاہم عدالت اپنا فیصلہ کب سنائے گی اس کی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر جاری تنازع کے درمیان کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو اس معاملہ سے متعلق تمام عرضیوں کی سماعت مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ کے فل بنچ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ توقع ہے کہ ہائی کورٹ اگلے ہفتے کے اوائل میں اس کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ کل کی سماعت کے دوران، بنچ نے عرضی گزاروں کے سینئر ایڈوکیٹ یوسف مچھالا اور ایڈوکیٹ روی ورما کمار اور ایڈوکیٹ محمد طاہر کی طرف سے دلائل سنے۔مزید عدالت نے ایک پی آئی ایل کو مسترد کر دیا جس میں میڈیا ہاؤسز کو حجاب میں ملبوس طلباء اور اساتذہ کا تعاقب کرنے سے روکنے کے لیے ان کے اسکولوں اور کالجوں میں جانے اور ان کے اسکولوں کے قریب بچوں اور اساتذہ کی ویڈیو گرافی اور تصاویر لینے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا

○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○○

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹