👈 *فصاحت و بلاغت* 👉
ایک مرتبہ ایک حسین و جمیل عورت ایک فقیر کے پاس سے گزری، وہ فقیر اس کے حسن کے سحر میں جکڑا گیا چنانچہ اس نے اسے چھیڑا اور اس عورت نے جوابی کارروائی کی، یہ سب مکالماتی طور پر ہوا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان کا یہ مکالمہ ”قرآنی مکالمہ“ تھا یعنی دونوں کے تیر بھی آیت قرآنی تھے اور ڈھال بھی، اب ان کی گفتگو ملاحظہ کیجیے...
فقیر: ﻭﺯﻳّﻨﺎﻫﺎ ﻟﻠﻨﺎﻇﺮﻳﻦ (اور ہم نے اسے دیکھنے والوں کے لیے مزین کر دیا)
عورت: ﻭﺣﻔﻈﻨﺎﻫﺎ ﻣﻦ ﻛﻞ ﺷﻴﻄﺎﻥ ﺭﺟﻴﻢ (اور ہم نے اسے ہر شیطان مردود سے محفوظ رکھا)
فقیر: ﺑﻞ ﻫﻲ ﻓﺘﻨﺔ ﻭﻟﻜﻦ ﺃﻛﺜﺮﻫﻢ ﻻ ﻳﻌﻠﻤﻮﻥ (بلکہ وہ فتنہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے)
عورت: ﻭﺍﺗﻘﻮﺍ ﻓﺘﻨﺔ ﻻ ﺗﺼﻴﺒﻦ ﺍﻟﺬﻳﻦ ﻇﻠﻤﻮﺍ ﻣﻨﻜﻢ ﺧﺎﺻﺔ ﻭﺍﻋﻠﻤﻮﺍ ﺃﻥ ﺍﻟﻠﻪ ﺷﺪﻳﺪ ﺍﻟﻌﻘﺎﺏ (اور تم اس فتنے سے بچتے رہو جو تم میں سے خاص ظالموں پر ہی اثر انداز نہیں ہو گا اور جان لو کہ بے شک اللہ تعالیٰ سخت عذاب دینے والا ہے)
فقیر: ﻧﺮﻳﺪ ﺃﻥ ﻧﺄﻛﻞ ﻣﻨﻬﺎ ﻭﺗﻄﻤﺌﻦ ﻗﻠﻮﺑﻨﺎ ( ہم چاہتے ہیں کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل مطمئن ہو جائیں)
عورت: ﻟﻦ ﺗﻨﺎﻟﻮﺍ ﺍﻟﺒﺮّ ﺣﺘﻰ ﺗﻨﻔﻘﻮﺍ (تم ہرگز نیکی میں کمال درجے کو نہیں پہنچ سکتے یہاں تک کہ تم خرچ کرو)
فقیر: ﻭﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﺫﻭ ﻋﺴﺮﺓ (اور اگر وہ تنگ دست ہو؟)
عورت: ﺣﺘﻰ ﻳﻐﻨﻴﻬﻢ ﺍﻟﻠﻪ ﻣﻦ ﻓﻀﻠﻪ (یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے مالا مال کر دے)
فقیر: ﺍﻟﺬﻳﻦ ﻻ ﻳﺠﺪﻭﻥ ﻣﺎ ﻳﻨﻔﻘﻮﻥ (جو لوگ نہیں پاتے کوئی چیز کہ وہ خرچ کریں)
عورت: ﺃﻭﻟﺌﻚ ﻋﻨﻬﺎ ﻣﺒﻌﺪﻭﻥ (یہی لوگ اس سے دور رکھے جائیں گے)
فقیر غصے سے لال پیلا ہو کر بولا: ﺃﻻ ﻟﻌﻨﺔ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﻠﻰ ﻧﺴﺎﺀ ﺍﻷﺭﺽ ﺃﺟﻤﻌﻴﻦ (روئے زمین پر موجود تمام عورتوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت)
عورت نے مزے سے جواب دیا: ﻟﻠﺬﻛﺮ ﻣﺜﻞ ﺣﻆ ﺍﻷﻧﺜﻴﻴﻦ (ایک آدمی کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے)
*عربی سے ترجمہ شدہ*....
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹