Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

मंगलवार, 22 फ़रवरी 2022

آرٹ ویلفیئر ٹرسٹ حاجی پور و بھوپال کے صدر کا انتخاب

 آرٹ ویلفیئر ٹرسٹ حاجی پو رو بھوپال کے صدر کا انتخاب



آرٹ ویلفیئر ٹرسٹ حاجی پور کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ آپسی رائے  سے محمد توصیف حاجی پور شہر کے صدر منتخب کئے گئے وہیں شہر بھوپال سےمحمد عارف کو صدر کیذمہ داری سونپی گئی ۔ واضح رہے کہ آرٹ ویلفئیر ٹرسٹ سال 2021 سے ضرورتمندوں کی امداد کے لئے سرگرم عمل  ہے چھوٹے پیمانے سے شروع ہوا یہ ٹرسٹ اب اپنی ایک الگ شناخت قائم کر چکا ہے۔ 4لوگوں سے شروع ہوا ٹرسٹ اب 50 لوگوں تک پہنچ چکا ہے اور آگے بھی سرگرم ہے، موصوف کی سرگرمی اور ٹرسٹ کی ضرورت کے مد نظر انہیں اس عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ عیان ریحان صدر آرٹ ویلفیئر ٹرسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ 

1 टिप्पणी:

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹