Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शनिवार, 19 फ़रवरी 2022

آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

 


آؤ قلم پکڑنا سیکھیں


از قلم : عیان ریحانؔ

تھوڑی محنت کرنا سیکھیں ،آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

عزت سے ہم بڑھنا سیکھیں ،آؤ قلم پکڑنا سیکھیں


دنیا میں گر ہم آئے ہیں ذمے داری بھی لائے ہیں

ذمے کام کو کرنا سیکھیں ،آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

 

دنیا دیکھی، دولت دیکھی، منصب دیکھی،   عزت دیکھی

ان کو حاصل کرنا سیکھیں، آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

 

رب نے کھائی قسم قلم کی ، قلم سے سیکھا ہم نے علم بھی

حمد و ثناء لکھ،پڑھنا سیکھیں،آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

 

قلم کو حرکت دے دو یارو،  کر لو  عزم مصمم یارو

اپنے  قلم  سے لڑنا سیکھیں،آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

 

چلو ریحانؔ  اب قلم اٹھاؤ،  طاقت اس کی سب کو بتاؤ

عزت اس  کی کرنا سیکھیں،آؤ قلم پکڑنا سیکھیں

٭٭٭

 

 

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹