ہیروں
کی تلاش اور بہتر تراش خراش ہماری ذمہ داری
شعبہ نشر و اشاعت: جامعہ دار ارقم
مفتی محلہ حاجی پور ضلع ویشالی
بہار
کچھ ایسے ہیرے ہیں جنہیں ہم تلاش نہ کر سکے ،
جنہیں ہم مواقع فراہم نہ کر سکے، مسلم
طلبہ میں یہی وہ بیش قیمت طبقہ ہے جو غربت ، افلاس، بے سمتی، بے وقعتی مواقع کے
فقدان اور نا مناسب ماحول کی وجہ سے برباد ہو جاتاہے۔ ان ہیروں کی تلاش اور بہتر تراش خراش بھی ہمارا
موضوع ہونا چاہئے، یہ ہیرے مدرسے میں بھی پائے جاتے ہیں ، اسکولوں میں بھی اور وہ
سماج میں بکھرے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی
ان نعمتوں کی شناخت اور دریافت ذرا مشکل کام ہے ، مگر صحیح بات یہ ہے کہ نئی نسل
میں پائے جانے والے یہ ہیرے کسی اچھے
تراشنے والی انگلیوں کے انتظار میں ہیں ، یہ ہیں تو پتھر مگر یہ وہ پتھر ہیں جنہیں سلیقہ سے تراشا جائے
توبہتوں کے مستقبل سنوارنے ، بنانے اور بدلنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
اگر مدرسہ میں پڑھنے والے او ر مدرسے کے نئے فارغین کے لئے ہم کوئی معیاری تربیت گاہ بنا سکیں،
جہاں یہ ہیرے اپنی آب وتاب کو نکھار سکیں
اور چند برس وہاں رہ کر زیادہ کام کے بن سکیں تو یہ تربیت گاہ کون جانے نیا بیت الحکمۃ ثابت ہو۔
اسی طرح اسکول کی سطح پر اگر ذہین طالب علم کا
انتخاب کر کے انہیں مدرسہ کے طرز کے اداروں میں اسکول اور کالج کی تعلیم دیں ، ان
کی ذہانت اور تلاش کی قوت کو سائنس سے جوڑیں
، ان کے اندر چھپی ادبی صلاحیت کو ادیب کا قلم دیں، ان کی قانونی نکتہ رس طبیعت کو
قانون دانوں کا جامہ پہنائیں، ان کی صلاحیت اور قوت فیصلہ کو ایڈمنسٹریشن کے علم
سے ملاقات کرا دیں تو یقین جانیں ، بیس برس گزرتے گزرتے ایس تبدیلی آئیگی ، کہ
دیکھا کرے کوئے ! یہ کوئی خواب نہیں ،
تجربہ ہے ، اور میری زندگی کا کامیاب تجربہ ، اسی تجربہ گاہ کا نام رحمانی-
30 ہے۔
مفکر اسلام حضرت مولانا
محمد ولی رحمانی صاحبؒ
امیر شریعت سادس بہار
اڑیسہ وجھاڑکھنڈ
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹