انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
آ گیا ہے دیکھو دیکھو ملک میں یہ انقلاب
تم چلے ہو لے کے بھگوا ہم نے ڈالے ہیں نقاب
انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب
اک خدا ہے میری طاقت دیں مِرا اسلام ہے
اس کے آگے بس جھکے سر یہ مِرا ایمان ہے
تم جھکا دوگے میرا سر چھوڑ دو اب تم یہ خواب
انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب
آؤ گے تم لشکروں میں گر ڈرانا سوچ کر
ٹکڑے تیرے میں کروں گی پھینک دوں گی نوچ کر
بیٹی ہوں میں عائشہ کی اب لگا ڈالوں گی آگ
انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب
کہہ رہی ہوں چیخ کر سن لو ابھی بھی وقت ہے
یاد رکھو اس گھڑی ہر ایک بیٹی سخت ہے
گر نہ سمجھو گے گروگے جائے گا پھر تخت و تاج
انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب
بھیڑیوں کتوں کے جیسے جھنڈ میں گر آؤگے
روکنا پردہ سے مجھ کو تم اگر جو چاہو گے
شیرنی ہوں ، بھون دونگی آگ میں جیسے کواب
انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب
ہے شعائر دین حق ، پردہ ہمارا فرض ہے
جو نہ سمجھے اس کی عفت عقل کا پھر مرض ہے
اے ریحانؔ اب آؤ آگے قوم سے کر لو خطاب
انقلاب انقلاب ہم نہ چھوڑیں گے حجاب
انقلاب انقلاب انقلاب انقلاب
٭٭٭
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹