موبائل کا پیغام
شعبہ نشر و اشاعت: جامعہ دار ارقم
مفتی محلہ حاجی پور
مجھے مسجد کے اندر نہ لے جائو اگر لے ہی جانا ہے تو
میری روح نکال دو یعنی سوئچ آف کر لو۔ اور مجھے کفن پہنا دو یعنی رومال میں لپیٹ
لو ۔ مجھے اپنی جیب میں دفنا دو۔ مجھے وائبریشن کر کے رکھو گے تو میں تھڑ تھڑا
کر تمہاری نماز خراب کر دوں گا۔نماز پڑھتے وقت سامنے مت رکھو۔ نماز سے دھیان ہٹا
دونگا۔
یاد رکھو! مجھےڈر
لگتا ہے کہ مسجد کے کسی بھی صحن میں میرے ذریعے یا ایسے ہی کسی قسم کی بات
کرنا مسجد کےآداب کے خلاف ہے۔مسجد
عبادت،ریاضت،تلاوت درود و اذکار دین کی تبلیغ اوراوراد و ظائف اللہ جل جلالہ اور
رسول اللہ ؐکی بات تعلیم و تعلم و دیگر امور دینیہ کا محور اور مرکز ہے۔ لہذا مسجد
کی حرمت کا خیال رکھیے اپنی عبادتوں کو رائیگاں ہونے سے بچائیے۔ خداوند قدوس
خالصتاً للہ عبادت کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
اور میری
نصیحت کو یاد رکھئے ؎
مسجد
خدا کا گھرہے
عبادت کا کام ہے
مسجد
میں دنیا کی باتیں کرنا سراسر حرام ہے
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹