یوپی اسمبلی کی 403 سیٹوں کے لیے گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی بڑی برتری کے راستے پر ہے
اس کے ساتھ ہی یوپی کے انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھرپور حصہ لیا تھا اور اس پارٹی نے ریاست بھر میں تقریباً 100 امیدوار کھڑے کیے تھے اور پارٹی کو تقریباً 25 سے 30 امیدواروں کے جیتنے کی امید تھی۔
اب تک ٢ بجے دن کے رجحانات کے مطابق اسدالدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم کو زیادہ کامیابی حاصل ہوتی نظر نہیں آرہی ہے اور اس پارٹی کے امیدواروں کی جیت ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ صرف مبارک پور اسمبلی سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار شاہ عالم گڈو جمالی ابھی بھی مقابلہ میں ہیں۔ دوسری طرف، اے آئی ایم آئی ایم کو ریاست بھر میں اب تک صرف 0.38 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کو امید تھی کہ اُترولہ اسمبلی سیٹ اور دیوبند سے اس کے امیدوار جیت جائیں گے، لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے، ان دونوں جگہوں پر بھی بی جے پی کے امیدوار آگے ہیں۔جانیے کیوں ہار رہی سپا ؟ کیا میم کی وجہ سے ہاری سپا؟
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹