کتوں نے کیا دل دہلا دینے والا حملہ
ریاست تلنگانہ میں دل کو دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا جب کتوں کے ایک ہجوم نے ایک معمر خاتون پر حملہ آور ہوتے ہوئے بوڑھی خاتون کو بری طرح سے زخمی کردیا جس کی وجہ سے خاتو ن کا چہرہ ناقابل شناخت ہوگیا ہے ۔ خبر کے مطابق 80سالہ لسماں بائی نامی خاتون کے چہرے پر کتوں کی ٹولی نے اس طرح حملہ کیا کہ اسکی ٹھوڈی ‘ ناک‘ ‘ جبڑے‘ ‘ ہونٹ‘ ، پیشانی کی ہڈی اور آنکھ کو نوچ دیا جس وجہ سے اسکا چہرہ گوشت کے لوتھڑے میں تبدیل ہوگیا۔
اس حملہ میں معمر خاتون کے جسم کا سارا خون بھی تقریباً بہہ گیا اور وہ صرف ایک آنکھ سے دیکھنے کی قابل رہ گئی مگراس کا بچنا اور چہرہ کو سابقہ حالت میں آپریشن کے ذریعہ لانا نا ممکن سا ہے ‘حملہ اتنا شدید تھاکہ ناک کی نتھنوں کو بھی کتوں نے نہیں چھوڑا اسے بھی نو چ ڈالا ۔ ضیعف زخمی خاتون کو زخمی اور تشویشناک حالات میں گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیاگیا ہے۔کتوں کے جھنڈ کے حملہ کے بعد موضع میں خوف و ہراس کاماحول پیدا ہوگیا ہے۔
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹