Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

सोमवार, 7 मार्च 2022

دینی مکاتب کا قیام آنے والی نسلوں کی ایمان کی حفاظت کا ذریعہ_ مولانا محمد ناظم

دینی مکاتب کا قیام آنے والی نسلوں کی ایمان کی حفاظت کا ذریعہ_  مولانا محمد ناظم 

رپورٹ: محمد آصف جمیل قاسمی

 انسان کی کامیابی اللہ اوراسکے رسول کی اطاعت میں ہے بغیر اسکے دنیا وآخرت میں کوئی آدمی کامیاب نہیں ہو سکتا, یہ باتیں نائب امیر الہند حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد نے جلسہ سیرۃ النبی و اصلاح معاشرہ دینی تعلیمی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہیں مفتی صاحب نے اپنے بیان میں فرمایا کہ اگر کسی انسان کی خواہش ہے کہ ہم کو جنت ملے اور آخرت میں اطمینان و سکون والی زندگی حاصل ہو تو اس کو اپنی زندگی میں دو کام کرنا ہوگا ایک اللہ کی اطاعت اور دوسرا رسول کی فرمانبرداری

 جلسے کی صدارت فرما رہے جمعیۃ علماء بہار کے صدر محترم حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ چھوٹے بچے آپ کی امانت ہے اسکی صحیح تربیت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے تاکہ ان کا مستقبل روشن ہوسکے اور پڑھ لکھ کر کے سماج کی برائیوں کا خاتمہ کر سکے اور آج کے حالات میں نوجوان بچوں کے بگڑنے کا خطرہ زیادہ ہے 

واضح ہوکہ بھاگلپور کےکوروڈیہ  میں جمعیۃ علماء بہار کے زیر اہتمام جلسہ سیرۃ النبی واصلاح معاشرہ دینی تعلیمی کانفرنس مجاہد ملت حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہار بانی و مہتمم جامعہ قاسم العلوم تریپولیہ عالم گنج پٹنہ کی قیادت میں منعقد ہوا

حضرت مولانا محمد ناظم صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء کا تعارف کراتے ہوئے دینی تعلیمی بورڈ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ دینی تعلیم اور خود کفیل مکاتب کا انتظام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہمیں اپنے ہر ہر بچہ  کا مکتب جانا یقینی بنانا ہوگا تا کہ اس کے اندر ایمان کی حفاظت کا شعور پیدا ہوسکے۔ جمعیۃ علما ء ہند کے اکابر ؒ نے اس ملک میں سب سے پہلے اس کی ضرورت محسوس کی تھی، چنانچہ آزادی کے بعد ہی جمعیۃ علماء ہند نے ملک کے اولین وزیر تعلیم اور جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے اہم رکن حضرت مولانا ابوالکلام آزادؒ کے مشورے اور حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کی صدارت میں دینی تعلیمی بور ڈ قائم کیا تھااور تعلیمی نصاب بھی وضع کیے تھے۔ آج ضرورت ہے کہ اس کو عام کیا جائے تا کہ ارتدادکی لہر کا مقابلہ کیا جاسکے، انہوں نے فرمایا کہ مدراس کی تعلیم فرض کفایہ ہے اور مکاتب کی تعلیم فرض عین ہے۔ اس لئے آپ حضرات منظم اور خود کفیل مکاتب کے قیام کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں دینی تعلیمی بورڈ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بچوں کی دینی تعلیم و تربیت پر زور دیا 

علاقے کے مشہور ومعروف بزرگ عالم دین حضرت مولانا عطاء الرحمان صاحب مفتاحی نے اپنے پرزور خطاب کہا کہ اللہ کے رسول کی سیرت کو اپنی زندگی میں اپنا نے کی ضرورت ہے بغیر رسول کی سیرت کے انسان زندگی نامکمل ہے اور رسول کی سیرت کوچ اپنا کر ہی کوئی انسان صحیح طریقے سے زندگی گزار سکتا ہے

جمعیتہ علماء ویشالی کے جنرل سکریٹری مولانا آصف جمیل قاسمی نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے 

 کانفرنس میں نظامت کے فرائض کو مولانا آصف آنور ندوی سکریٹری جمعیۃ علماء بہار نے انجام دیا

جلسے میں بطور مہمان خصوصی مولانا آصف جمیل قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء بہار, مفتی الیاس صاحب قاسمی استاذ حدیث مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر بھاگلپور, مولانا حیدر الاسلام صاحب مدرسہ مدنیہ چلمل بانکا مولانا مسیح الزماں صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بھاگلپور مولانا ابرار الحق قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء پٹنہ مولانا شمس تبریز رحمانی مولانا عین الحق قاسمی دریاپور مولانا فیروز عالم قاسمی بانکوی شریک ہوئے, جلسے کو کامیاب بنانے میں گاؤں کے نوجوانوں نے خوب محنت کیں جسمیں مولانا اعزاز الحسن محمد راغب محمد صیانت محمد تابش محمد اظہر محمد عمر محمد معظم محمد انصار محمد فیضان محمد منیر الدین, رضاء الرحمان وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹