Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शुक्रवार, 29 अप्रैल 2022

اب فضیلت کی اوڑھے چلے ہم رداء دوستو الوداع دوستو الوداع

 


ثمرہ عزیز ثمر مئو

وقت رخصت ہوا ہو رہے ہیں جدا

 دوستو الوداع دوستو الوداع 

سنگ تیرے گزارے جو لمحات ہیں 

موتیوں سے سنہرے وہ اوقات ہیں 

یادِ ماضی کو کیسے بھلائیں بھلا

دوستو الوداع دوستو الوداع 

چشم پرنم ہیں اور قلب حیران ہیں 

فرقت غم سے ہم بھی پریشان ہیں 

غمزدہ دل سے آتی ہے اب یہ صدا

 دوستو الوداع دوستو الوداع 

تھام کر ہاتھ اپنا چلے تھے مگر

ہے بچھڑنا کہیں پر نہ تھی یہ خبر

مل گئیں منزلیں ہو رہے اب جدا

 دوستو الوداع دوستو الوداع 

ہو گئی ہو خطا ، گر ہوں ڈھائے ستم

نفرتیں دل میں لے کر نہ جائیں گے ہم

چھوڑ دو رنجشیں دل سے دو اب دعا

دوستو الوداع دوستو الوداع 

شکر کیسے کریں اپنے استاذ کا

محنتیں ہم سبھی پر نچھاور کیا

آج ان محنتوں کا ملا ہے صلہ 

دوستو الوداع دوستو الوداع 

گلشنِ عالیہ اپنا مسکن وطن 

کرنا ہے آج ہجرت اے پیارے چمن

اب فضیلت کی اوڑھے چلے ہم رداء

دوستو الوداع دوستو الوداع 

ہجر کی وہ گھڑی اب تو آ ہی گئی

بن کے بادل وہ ہم پر ہے چھا ہی گئی

تھام کر دل ثمر کہہ رہی الوداع 

دوستو الوداع دوستو الوداع

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹