Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शनिवार, 28 मई 2022

فبای آلاء ربکما تکذبان

 


از قلم: عیان ریحان
جیسے ہی نیند سے بیدار ہوا، ایک ہاتھ نے کام کرنا بند کر دیا
 تھا، لاکھ ہلانے ڈلانے کی کوشش کی مگر ساری کوششیں بیکار، دوسرے ہاتھ کے سہارے سے اس پہلے ہاتھ کو اٹھایا اور  انگلیاں چٹخانی چاہی ہاتھوں کی انگلیوں کو موڑنا چاہا مگر نتیجہ ندارد، پریشانی کے عالم میں دماغ نے کام کرنا بند کر دیا، عجیب عجیب خیالات ذہن میں گھر کرنے لگے، انہین الجھنوں کے درمیان چند منٹوں بعد دھیرے دھیرے ہاتھ میں توانائی واپس آنے لگی اور ایک بار پھر سے ہاتھ نے کام کرنا شروع کر دیا۔جس سے دوبارہ سے  قلب کو سکون حاصل ہوا اور زبان و دل نے کلمات تشکر ادا کیے۔ 
 در اصل ہاتھ کے دب جانے اور اس پر لمبے وقت تک سو جانے کے سبب ہاتھوں کی رگوں سے خون کی گردش کا رک جانا ہاتھ کے کام نہ کر پانے کی اصل وجہ تھی۔۔۔ اور اس احساس نے پھر سے یاد دہانی کرائی کہ چند وقفے کے لئے خون کی گردش کا رک جانا ہمیں معذور کر دیتا ہے، چند وقفے کے لئے دلوں کی دھڑکن کا رک جانا ہمیں دار فانی سے دار بقا کی طرف لے جاتا ہے۔ اس احساس نے ہمیں پھر سے بتایا ہم بڑی بڑی عطا کردہ نعمات کو نعمات نہیں سمجھتے ہم اس سے غافل اپنے رب کی نعمات کی نا شکری میں دن و رات لگے رہتے ہیں۔ خواہ ہم اس خالق کے عطا کردہ نعمات کی کتنی بھی ناقدری کر لیں مگر یہ بالکل حق ہے۔۔۔  ۔

 

فبای آلاء ربکما تکذبان

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹