ab janaze pe aane se kya fayda
اب جنازے پہ آنے سے کیا فائدہ
از قلم: عیان ریحانؔ
جھوٹی دنیا سجانے سے کیا فائدہ
جھوٹی خوشیاں منانے سے کیا فائدہ
صرف رونا مقدر ہو جس کے لکھا
اس کو جبراً ہنسانے سے کیا فائدہ
جس کی کشتی کنارے کبھی نہ لگے
اس کی کشتی بچانے سے کیا فائدہ
تم کو معلوم ہے دل یہ پتھر کا ہے
غم اسے پھر سنانے سے کیا فائدہ
kya fayda |
دل میں جب کوئی خواہش ہی باقی نہیں
خواب آنے نہ آنے سے کیا فائدہ
جب ضرورت پہ لہجے میں گل ہی نہیں
بعد میت چڑھانے سے کیا فائدہ
جب پکارا تمہیں تم تو آ نہ سکے
اب جنازے پہ آنے سے کیا فائدہ
گر عداوت ہو تم کو جو ریحانؔ سے
مرثیہ پھر سنانے سے کیا فائدہ
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹