ایس آئی او حاجی پور کے امیر مقام خطاب کرتے ہوئ |
شہر حاجی پور میں ایس آئی او (اسٹوڈنٹ آف اسلامک آرگنائزیشن انڈیا، بہار) کی جانب سے 18/ ستمبر 2022 کو بعنوان ' تو زمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے' افراد سازی مہم کی ایک پروگرام منعقد کی گئی۔ جس میں شہر حاجی پور کے متعدد طلباء و سماجی کرکنان نے شرکت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ پروگرام میں ایس آئی او کی اہمیت ، ضرورت و افراد سازی مہم پر گفتگو ہوئی جن میں جماعت اسلامی ہند و ایس آئی او حاجی پور کی عظیم شخصیات شامل رہیں۔
پروگرام میں سامعین سے خطاب کرتے ہوئے |
جماعت اسلامی ہند حاجی پور کے امیر مقامی جناب حضیر احمد خان و ناظم علاقہ سمستی پور نور اللہ خان کے علاوہ ایس آئی او حاجی پور کے امیرِ مقامی شادان خان و سکریٹری انس احمد خان بھی اجلاس میں شریک رہے اور انہوں نے اپنی پر مغز گفتگو سے سامعین کو محظوظ کیا اور ایس آئی او کی تفصیلی گفتگو کے بعد ایس آئی او سے جڑنے کی اپیل کی ساتھ ہی ایس آئی او کی جانب سے چل رہے ماہانہ افراد سا زی مہم میں ہی ایک کویز کے انعقاد کا اعلان کیا۔
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹