اچھا نہ تم سے ہو سکا بیمار آج تک
عیان ریحان ؔ حاجی پور بہار
-----------------------------------------
کیوں کر کہا نہ حالِ دلِ زار آج تک
کوئی تو ہے مرا یہاں غمخوار آج تک
منزل کی جستجو ہے مگر جہد ہے نہیں
ایسا ہوا کہاں کوئی ہشیار آج تک
گھر سے جو نکلے ہم یہاں دولت کی ہوڑ میں
واپس نہ جا سکے کبھی اک بار آج تک
ہو شوق ان کو بھی مرا چاہت انہیں بھی ہو
کب سے ہیں اس امید میں تیار آج تک
کہتے ہیں روز لکھتے ہیں تم پر، ہمیں مگر
ایسا ملا نہیں کوئی اخبار آج تک
کیسے طبیبِ عشق ہو رَیٌحَانؔ یہ کہو
*اچھا نہ تم سے ہو سکا بیمار آج تک*
***
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹