Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शनिवार, 10 दिसंबर 2022

آج میں بہت اداس ہوں I am so sad today

میں آج بہت اداس ہوں



عیان ریحانؔ حاجی پور

آج صبح سے پل پل مجھے یہ بات کھائے جا رہی ہے، مجھے بے انتہا پریشان کر رہی ہے کہ میں۔۔ 

• امبانی جیسا رئیس

• میسی جیسا پاپولر

• اے پی جے عبد الکلام جیسا عقلمند

• خان سر جیسا ٹیچر

• تیندولکر جیسا کھلاڑی

• رویش کمار جیسا صحافی

• ایلن مسک جیسا کانفیڈینس 

• سندیپ مہیشوری جیسا موٹیویشنل اسپیکر

کیوں نہیں ہوں؟؟؟۔۔ 


کاش مجھ میں یہ تمام خوبیاں ہوتیں تو میں کبھی کسی کے لیے شکایت کی وجہ نہیں بنتا۔ تمام لوگ مجھ سے ہمیشہ خوش رہتے ، میں ہمیشہ سب کی امیدوں پر کھڑا اترتا۔ مجھے بھی عیش وعشرت حاصل ہوتا اور تمام لوگ بھی مجھ سےمطمئن رہتے۔ 


اب آپ مجھ پر ہنس رہےہیں؟ مگر کیوں؟ آپ کوایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں یہ کیسی بےوقوفی بھری باتیں کر رہا ہوں۔ کسی بھی انسان میں یہ سب خوبیاں بھلاکیسے پائی جا سکتی ہے؟ 

اوہ ہاں معذرت ! مگر آپ واقعی یہی سوچ رہے ہیں تو پھر میں یہ آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ مجھ سے ایسے توقعات رکھتے ہی کیوں ہیں کہ میں جن پر کھڑا نہ اترسکوں؟ جب آپ اس بات کے قائل ہیں کہ میں کنہیں چند یا بیشتر صفات کا حامل ہی نہیں تو مجھ سے ان صفات کی توقعات رکھ کر جب میں انہیں پورا نہ کر سکتا ہوں تو آپ مایوسی کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟  

لمحہ فکریہ: ہماری روز مرہ کی زندگی میں بھی اکثر ہم اسی طرح پریشان رہتے ہیں ہاں توقعات وہاں ہماری الگ ہوتی ہے مگر جس سے توقع کی جاتی ہے اس کے لئے وہ مندرجہ بالا مثال کے مثل ہی ہواکرتی ہےاور پھرہم صرف اس لیے پریشان رہتے ہیں کہ ہم یہ جانتے ہوئے بھی کہ سامنے والا ان صفات کا حامل نہیں مگراس سے پھر بھی توقع کرتے ہیں اورجب وہ ان توقعات کے خلاف اترتا ہے تو ہم پریشانی و مایوسی کے شکار ہو کر اپنی خوشحال زندگی کو پریشان و مایوس کن بنا لیتے ہیں۔ خدارا، ابھی بھی ہوش کے ناخن لیں اور اپنی زندگی کو ایسے توقاات سے دور رکھ کر خوش حال بنائیں۔ 

٭٭٭ 

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹