Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

मंगलवार, 14 मार्च 2023

جامعہ دار ارقم مفتی محلہ حاجی پور میں جلسہ دستاربندی و اصلاح معاشرہ کانفرنس بحسن و خوبی مکمل

 

جامعہ دار ارقم مفتی محلہ حاجی پور میں جلسہ دستاربندی و اصلاح معاشرہ کانفرنس بحسن و خوبی  مکمل



مورخہ 13 مارچ 2023 بعد نماز مغرب زیر صدارت حضرت مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب جلسہ دستاربندی و اصلاح معاشرہ کانفرنس کا اہتمام ہوا جس  میں ملک و صوبہ کے مشہور ونامور علمائے کرام و مہمانان عظام کی شرکت رہی ۔ جلسے کینظامت  کے فرائض حجرت مولانا حسن رضا صاحب نے انجام دئے وہیں جلسے کا آغاز جناب قاری محمد طلحہ شبلی نعمانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے طور پر جناب مولانا محمد ناظم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بہاروحضرت مولانا محمود حسن نقشبندی صاحب مد ظلہ العالی  دربھنگہ شریک اجلاس رہے۔قیادت کے فرائض قاری محمد مختار الحق للہی نے انجام دئے ۔علاوہ ازیں معزز علمائے کرام حضرت مولانا مفتی شکیل قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم الاسلامیہ پٹنہ حضرت مولانا قمر عالم صاحب ندوی استاذ مدرسہ احمدیہ ابابکر پور،حضرت مولانا فخر عالم سلفی مدرسہ سلفیہ مظفر پور، حضرت مولانا محمد نور الحق صاحب شمشی مظفرپور،حضرت مولانا محمد اللہ صاحب ندوی قاسمی علیگ دربھنگہ، حضرت مولانا ارمان ندوی صاحب بھیروپور ویشالی نے بھی اپنے پر مغز خطابات سے نوازا۔دور و نزدیک کے کے کافی تعداد میں علماء کرام نے و امام و خطیب حضرات بھی شریک جلسہ رہے ۔ دوران جلسہ تمام 9 حفاظ کرام کو دستار فضیلت علمائے کرام کے ہاتھوں نوازی گئی۔ ساتھ ہی  دو صحافی جناب ڈاکٹر کلیم احمد صحافی قومی تنظیم اور سہارا سے جڑے صحافی عبد الواحد کو ان کے گراں قدر خدمات کی بنیاد پر 'محمد ہاشم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر ٹرسٹ' ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


مجلس  استقبالیہ میں جن حضرات نے اپنا تعاون کیا ان میں محمدعالم انصاری صاحب سابق سکریٹری مسجد چوک ، محمد شبیر صاحب سکریٹری مرکز مسجد نون گولہ، یحیٰ انجنئیر اشفاق ، قاری امتیاز عالم استاذ جامعہ دار ارقم، انجنئیر مظفر مدنی، انجنئیر حافظ محمد انس مفتی محلہ، انجنئیر حافظ ریحان ظفر باغملی، حافظ محی الدین چودھری مبارک علی، حافظ محمد عارف ،حافظ ابرار الحق، حافظ افضال الحق ندوی مظفر پور،اقطاب الحق، محمد شہنواز ،محمد شہباز مفتی محلہ ، آفتاب عالم مفتی محلہ ، محمد ریاض ، محمد یونس، محمد شعبان، محمد مبین، محمد مشتاق،انجنئیرعمر فاروق سیتامڑھی،عارف عرف پھول بابو،عادل، مولانا شاہد مفتی محلہ،ماسٹر محمد جمیل، عبد القیوم وغیرہم کے نام قابل ہیں ۔


        مولانا محمد اظہار الحق قاسمی بانی و مہتمم جامعہ دار ارقم مفتی محلہ حاجیپور و صدر جمعیتہ علماء حاجی پور کی شکریہ پر جلسے کا اختتام ہوا۔

 

 

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹