پاکستان میں نظر نہیں آیا عید کا چاند
واضح ہوکہ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عید الفطر ہفتے کے روز 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔البتہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں پر عید جمعہ 21 اپریل کو منائی جائے گی۔ برطانیہ میں بھی کئی مساجد نے 21 اپریل کو عید منانے کا اعلان کیا ہے۔حالانکہ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب نے چاند کی رؤیت کا اعلان بجائے ہلال دیکھنے کے کیلنڈر کے مطابق کیا ہے۔ لہذا تمام مسلمانان ہند کو آج چاند دیکھنے کا بالخصوص اہتمام کرنا چاہیے اور رؤیت یا عدم رؤیت کی صورت میں ہلال کمیٹی کو مطلع کریں۔
कोई टिप्पणी नहीं:
एक टिप्पणी भेजें
Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹