Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शनिवार, 20 मई 2023

اسلامک کویز ڈیلی دو سوال کا اکیسواں ایڈیشن بحسن و خوبی اختتام پذیر۔

 اسلامک کویز ڈیلی دو سوال کا اکیسواں ایڈیشن بحسن و خوبی اختتام پذیر۔










سبھی پوزیشن یافتہ مساہمین سند و معمولی انعامات سے نوازے گئے، مئو کی شرمین ضیاء نے اول پوزیشن حاصل کی

گزشتہ چھ سالوں سے جاری اسلامک کویز ڈیلی دو سوال حاجی پور بہار کا ۲۱ واں ایڈیشن اس بار ماہ رمضان المبارک میں زیر اہتمام "قلم میری طاقت" منعقد ہوا۔ جس کا رزلٹ آج جاری کیا گیا۔ 15 روزہ کویز کے اکیسویں ایڈیشن میں تقریباً 200 لوگوں نے شرکت کی اور وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے مکمل جوابات دیے۔ قبل کی طرح اس بار بھی ملک کے مختلف صوبوں اتر پردیش ، مہاراشٹرا، بہار، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، دہلی ، گجرات، ویسٹ بنگال،جموں کشمیر اور تلنگانہ سے مساہمین شامل ہوئے ۔ کویز کے اختتامی و انعامی موقع پر آج جب رزلٹ جاری کیا گیا تو شرمین ضیاء مئو یوپی نے اول، ثمرہ عزیز ثمر مئو نے دوم اور سنبل ریحان مئو نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں سب سے زیادہ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز سعید الاثری مئو یوپی نے اپنے نام کیا۔ قبل کی طرح امسال بھی لڑکیوں نے ہی ٹاپ ۳ میں جگہ حاصل کر ایک بار پھر سے اپنی صلاحیت کا عمدہ مظاہرہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ کسی بھی مقام پر لڑکیاں لڑکوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ کویز کے اختتام پر ٹاپ 10 کے علاوہ تمام مساہمین کو بھی سند و بعض کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس دفعہ اسلامک کویز ٹیم کے علاوہ آرٹ ویلفئیر ٹرسٹ حاجی پور کے سکریٹری اسامہ بن امین ، رمضان المبارک کویز کی ایڈمن و معلمہ صوۃ القرآن اکیڈمی شمائلہ مؤمناتی، پٹھان حافظ بلال مراد خان امام و خطیب دعوت الحق مسجد گجرات کی طرف سے بھی فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔ 



कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹