Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

सोमवार, 9 अक्टूबर 2023

مکتب طاہر العلوم با غملی کا افتتاح

 مکتب طاہر العلوم با غملی کا افتتاح

آنے والے نسلوں کی ایمان کی حفاظت کیلئے دینی مکاتب کا قیام ضروری : مولانا آصف جمیل قاسمیؔ



 مکتب طاہر العلوم با غملی کا افتتاح استاد مکتب طاہر العلوم حافظ محمد شمس الاسلام کی تلاوت کلام پاک سے مجلس آغاز ہوا اور نعت حافظ تسلیم اور حافظ توصیف صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیے تعلیم چاہے دینی ہو یا دنیوی ہر انسان کا حق ہے چاہے وہ امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت تعلیم ایک ایسی چیز ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی عبادت محبت ایثار خدمت خلق کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ اور صالح نیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے یہ باتیں مولانا آصف جمیل قاسمی جنرل سگریٹری جمعیت علماء ویشالی و بانی ومہتمم جامعه دار القرآن مائل بدو پور ویشالی اور مکاتب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مکاتب قرآنیہ ہماری اور آنے والی نسلوں کی ایمان کی حفاظت اور بقاء ذمہداری ہے چاہیے کہ مکاتب کے نظام کو منظم کرنے کی کوشش کی جائے، مکتب طاہر العلوم کے استاد جناب حافظ محمد بدرالاسلام نے کہا کہ یہ مکتب کا قیام ہر جگہ ہونا چاہیے کیونکہ اس سے لوگوں دینی تعلیم حاصل کرنے میں اور ان بچوں کو جو اسکول کے اندر پڑھتے ہیں انہیں دینی تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ملتی ہے اور انھیں دینی تعلیم سے رغبت پیدا ہوتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہر بچوں کو جو اسکول کالج کے اندر پڑھتے ہیں انہیں بھی دینی تعلیم کی طرف رغبت دلائیں اور انہیں دین کی تعلیم سے اراستہ کریں اور انہیں دینی علوم فراہم کریں حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی نے کہا کہ ہر محلے کے مساجد کو دینی تعلیم کا سینٹر بنایا جائے مولانا وسیم صاحب امام خطیب مدینہ مسجد با غملی حاجی پورنے کہا دینی تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری ہے اسلیے مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دینی مکاتب میں داخلہ کرائیں، 



 مکتب طاہر العلوم کے مہتم حافظ محمد قمر الاسلام نے کہا کہ اس مکتب کا قیام مسلم بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس مکتب کا قیام کرنے کا جو اصل مقصد ہے وہ یہ ہے کہ ان بچوں کو جو اسکول کے اندر کالج کے اندر یا وہ بڑے بچے یا وہ بڑے نوجوان یا بڑے چھوٹے جوان جتنے بھی ہوں ان تمام کو دینی علوم آسانی کے ساتھ فراہم کرنا انہیں صحیح طریقے سے قرآن کی صحیح تعلیم دینا اسی مقصد کے تحت اس ادارے کو شروع کیا گیا ہے یہ ادارہ ابھی فی الحال مکتب کی شکل میں ہے اور انشاءاللہ العزیز بہت جلد اس ادارے کو ایک مدرسے کا شکل دیا جائے گا اور اسوادارے کے اندر دینی و عصری تعلیم کو باضابطہ طور پر اس طریقے سے پڑھایا جائے گا کہ وہ بچے جو مدرسے کے اندر پڑھیں وہ دنیا کے اندر صرف امامت یا صرف مدرسے کے اندر ہی نہ رہیں بلکہ اور بھی فیلڈ کے اندر دنیا کے اندر اور بھی علوم کے اندر جانکاری حاصل کریں تو دین کا فروغ کسی اور علوم کے اندر بھی ہو جب بچے انگلش کی تعلیم اچھی لیں گے تو ظاہر سی بات ہے کہ وہ انگلش کے اندر آگے بڑھیں گے تو جب انگلش کے اندر آگے بڑھیں گے تو دین کا تعلیم وہ انگلش میں بتا کر دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں تو اس ادارے کے قیام کا مقصد ہے کہ لوگوں تک عصری اور دینی علم کو اسانی کے ساتھ فراہم کیا جائے اور اور انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم آپ جانتے ہی ہیں کہ اسکول کے اندر کیا حالات ہیں بچے ہمارے دین سے کتنے دور ہوتے جا رہے ہیں اگر بچے دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کو سیکھیں گے یا عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو بھی سیکھتے رہیں گے تو ظاہر سی بات ہے کہ ان کے اندر تمیز ہوگا ان کے اندر شعور ہوگا ان کے اندر یہ عقل ضرور رہے گی کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ غلط ہے یا صحیح ہے اپنے ماں باپ کے ساتھ وہ تمیز سے پیش آئیں گے اسی لیے اس ادارے کا افتتاح کیا گیا ہے جو باغملی حاجی پرویشالی کے اندر اس کی بنیاد رکھی گئی ہے انہوں نے اپیل کی ہے کہ آپ ہمدردان ملت آگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیں اور جہاں تک ممکن ہو سکے آگے بڑھیں اور دینی علوم کے لیے ایک ایسے ادارے کے لیے جس کے اندر دینی علوم اور عصری علوم کا آغاز کیا جائے جس کے اندر وہ دونوں علوم جو آج کے حالات میں الگ الگ دیے جاتے ہیں ان دونوں علوم کو ایک جگہ ملا کر ان دونوں علوم کو بچوں کو دیا جائے تاکہ وہ بچے آگے چل کر صرف مسجد یا صرف مدرسے کے محتاج نہ رہیں بلکہ وہ آگے چل کر اور بھی دوسرے جگہ پر اور بھی دوسری چیزوں میں وہ حصہ لے سکیں دین کے کام کو کر سکیں دین میں تبلیغ کر سکیں وہ اور بھی کام کر سکیں 

، حافظ ساجد صاحب نے کہا کہ اسی مکاتب دینیہ سے پڑھ کر بچوں کے اندر غلط اور صحیح کا تمیز ہو سکتا ہے 

اس مجلس کا اختتام مولانا عبد الحق امام خطیب جامع مسجد باغملی حاجی پور کی دعا سے ہوا اس مجلس میں ،صدر جامع مسجد جناب محمد عبدالخالق صاحب ،نائب صدر جامع مسجد جناب محمد معین احمد صاحب ،موذن جامع مسجد جناب محمد شاہد حسین صاحب ، صدر مدینہ مسجد جناب محمد اشرف حسین صاحب ،نائب صدر مدینہ مسجد محمد نوشاد عالم صاحب ،سگریٹری مدینہ مسجد جناب محمد ذاکر حسین خان صاحب ،خازن مدینہ مسجد جناب محمد ظفر الدین صاحب ،مؤذن مدینہ مسجد جناب محمد علی صاحب ،جناب محمد وسیم صاحب ،جناب محمد فروز صاحب ،جناب محمد اشتیاق صاحب ،جناب حافظ محمد احسن صاحب ،جناب حافظ محمد سمیر شاداب صاحب ،جناب حافظ محمد عبداللہ صاحب اور بھی دیگر بہت سارے افراد اس کے اندر شریک ہوئے اور سبھی نے مل کر اللہ سے دعا کی کہ اللہ رب العزت اس ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور جس مقصد کے تحت اس ادارے کا قیام کیا گیا ہے اللہ رب العزت اسے قبول کرے اور اسے ہمیشہ کے لیے قائم و دائم بنائے


7870019926

कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹