Qalam Meri Taqat

Stories, Poetries, Poems, News, How to..., Tools, Quotes, Stanza and many more...

Qalam Meri Taqat

Welcome

शनिवार, 13 जुलाई 2024

Zinda murda || زندہ مردہ

 زندہ قبر

باحیات بغیر آنکھیں بند کیے ہی، صبح جب میرا انتقال ہوا تو میں نے جیتے جی ہی اپنی آنکھوں سے قبر کا عجیب منظر دیکھا۔ میرے بہت قریبی ہمنوا مجھ سے ملنے آئے اور مجھ سے مل کر مجھے اسی حال میں چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ پھر جب میں نئے سفید لباس میں ملبوس ہو کر عطر وغیرہ سے معطر ہوگیا تو کچھ ہمنواؤں نے، جو میرے انتہائی قریبی تھے انہوں نے مجھے میری قبرستان تک پہنچانے کا کام بھی انجام دے دیا۔ دعائیں دیں اور مجھے میرے جیسے ہی لوگوں کے درمیان اکیلا چھوڑ کر واپس آ گئے۔ ہمنواؤں کے چہرے پر وقتی مایوسی اور میرے حق میں دعائیں صاف دکھ رہیں تھیں۔ میں یہ سب کچھ دیکھ کر بھی بزبان خاموش سبھوں کو اپنی نظروں سے اوجھل ہوتے دیکھتا رہا۔ دل میں تمنا بھی ہوئی کہ ایک موقع مل جائے اور دوبارہ سے مل لوں مگر میری واپسی نہیں ہو سکتی تھی۔

میں اپنی قبر میں زمینی دنیا سے بہت دور، صرف اپنے جیسوں کے درمیان تھا اور میرے سارے رابطے بھی منقطع ہو گئے تھے۔ مجھے میری قبر میں نیکیوں کا ثمرہ بھی اور میرے ہی کیے کچھ گناہوں کا عذاب بھی مل رہا تھا اور میں اسی جزا اور سزا میں خوش و پریشان تھا کہ میری منزل آ گئی اور میں ہوائی جہاز سے اتر گیا۔








कोई टिप्पणी नहीं:

एक टिप्पणी भेजें

Hamari ye post aapko kaisi lagi, apni raay comment kar ke hame zarur bataen. Post padhne k lie Shukriya 🌹